vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی سفیر کی نیویارک میں کمیونٹی رہنما کے ساتھ اہم ملاقات

0

 دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی پر گفتگو،ظہرانے میں  پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی ،امریکی منتخب عہدیداران، بشمول سینٹر جان لیو، اسمبلی ممبر ڈیوڈ ویپرن، اسمبلی ممبر سٹیون راگا اور نیویارک سٹی کونسل کی ممبر لنڈا لی نے شرکت کی

نیویارک(بیورو  رپورٹ)امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی رشید کے گھر پر منعقدہ ایک ظہرانے میں شرکت کی۔ جس کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور پاکستانی کمیونٹی کی حمایت کو فروغ دینا تھا۔امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی رشید کی رہائش گاہ  پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں ظہرانے  کا انعقاد کیا  گیا اس موقع پر نیو یارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی ،امریکی منتخب عہدیداران، بشمول سینٹر جان لیو، اسمبلی ممبر ڈیوڈ ویپرن، اسمبلی ممبر سٹیون راگا اور نیویارک سٹی کونسل کی ممبر لنڈا لی نے بھی شرکت کی۔علی رشید طویل عرصے سے پاکستان اور امریکہ کےمابین  تعلقات کو فروغ دینے میں پل کا کردار ادا  کر رہے ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے کانگریس مین ٹام سوازی سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر علی رشید نے اس نشست کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصدایک شہری مصروفیت کو فروغ دینااور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ہماری میز پر مقامی سیاسی نشست ہو۔مقامی جماعتوں کے ساتھ شامل ہونا ہمارے کام کا پہلا مقصد تھا۔ظہرانے کے دوران پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے علی رشید کی خدمات کو سراہا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستانی اور امریکی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پراسمبلی ممبر ڈیوڈ ویپرن نے علی  رشید کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کووڈ  کے دوران اے پیگ نے اشیاء خوردو نوش کی تقسیم کے لیے کمیونٹی تک پہنچنے اور ضرورت مند لوگوں کے لیے خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ظہرانے میں شریک سینٹر جان لیو کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک میں ہماری اجتماعی کامیابی کی ایک اہم کڑی ہے،علی رشید اور نوجوانوں کا یہ گروپ ہمارے مستقبل کی کنجی ہیں۔ظہرانے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔اس ملاقات کا اہم مقصد معاشی،ثقافتی اور سفارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اور ریاستی سطح پر باہمی روابط کو مستحکم کرنا تھا۔ بعد ازاں سفیر رضوان سعید شیخ نے نیویارک کے علاقے کوئنز میں واقع علامہ اقبال ایونیو کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔یہ ملاقات امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک مثبت قدم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.