vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی کمیونٹی ترجیحات اور ضروریات سے متعلق نیویارک سٹی حکومت کو مطلع کرئے،سیمینار

0

نیویارک(نمائندہ خصوصی)کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ نیویارک سٹی کی حکومت کو اپنی ترجیحات اور شہری ضروریات سے متعلق اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔یہ بات کوپو کی ٹیم نے نیو لائف  منارٹی کے دفتر میں منعقدہ سیمینار میں کہی۔بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو پر کوپو  نے سوک انگیجمنٹ  کمیشن کے اشتراک سے نیولائف کے دفتر میں سیمینار منعقد کیا۔سیمینار میں شریک خواتین کوآگہی دی گئی کہ شہری حکومت  نے  مختلف کمیونٹی کی اکثریت پر مشتمل علاقوں کے لیے بجٹ مختص کیا ہوا ہے تاکہ ان کی ضروریات کے مطابق وہاں سماجی و فلاح و بہود کے پروجیکٹس شروع کیے جاسکیں۔سیمینار میں خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی، شرکاء کو سی ای سی کی طرف سے تیار کی گئی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔سیمینار میں کوپو کے سربراہ محمد رضوی،سی او او اسما بتول اور دیگر بھی شریک تھے۔کوپو کی ٹیم نے حاضرین کو  سی ای سی کے منصوبے دی پیپلز منی پر بریفنگ دی جبکہ نیولائف منارٹی ہیومن رائٹس کونسل کی سینئر رہنما ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے اردو میں  خلاصہ کیا۔کوپو کی ٹیم اور ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے شرکاء کو اس منصوبے سے مستفید ہونے کے لیے فوری طور پر موثر رائے سازی کی ترغیب دی۔حاضرین کو آگاہ کیا گیا کہ شہری حکومت عوام کے ٹیکس کی رقم شہریوں پر ہی خرچ کرنا چاہتی ہے، اب یہ شہریوں کی زمہ داری ہے ک وہ اپنے علاقوں میں مطلوبہ ضروریات سے متعلق حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.