vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس نے میراتھون کی سیکورٹی بڑھا دی

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میراتھون میں دنیا بھر سے50ہزار سے زائد رنرز ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔میراتھون کی دھوم نیا بھر میں گونج رہی ہے ایسے میں نیویارک پولیس نے میراتھون کی سیکورٹی بڑھا دی ہے ۔نیویارک پولیس کے افسران واہلکار ملکی وغیر ملکی رنرز کی حفاظت کے لیے متحرک ہیں اور ڈرون کیمروں کی مدد سے ریس کی نگرانی کی جارہی ہے ۔اس حوالے سے نیویارک  پولیس کے چیف آف اسٹاف طارق شیپارڈ نے کہا ہے کہ اس مرتبہ بہت زیادہ ہجوم ہے اور نیویارک پولیس ڈرون کیمروں کے ساتھ ہیلی کاپٹر کی مدد سے صورتحال کو مونٹیر کررہی ہے ۔ہمارے ہیلی کاپٹرز دہشت گردی کے مواد کو اسکین کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔افسر کا کہنا ہے کہ بذریعہ ہیلی کاپٹر اسٹیٹن آئی لینڈ سے شروع ہونے والی لائن سے سینٹرل پارک میں فنش لائن تک پہنچنے میں انہیں پانچ منٹ سے بھی کم وقت لگے گا اور جوائنٹ آپریشن سینٹر کے اندر60ہزار سے زائد کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جارہی ہے ۔طارق شیپرڈ نے کہا کہ جوائنٹ آپریشن سینٹر سے میراتھن کو دیکھ رہے ہیں۔میراتھون میں شریک رنرز اور تماشائیوں کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسنائپرز کی ایک ٹیم پورے کورس  میں دونوں اطراف تعینات ہے ۔افسر نے مزید کہا کہ میراتھون میں حصہ لینے والوں کا تحفظ اولین ترجہی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.