vosa.tv
Voice of South Asia!

ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں نیویارک والوں نے کردیا ریکارڈ قائم

0

نیویارک کے مکینوں نے پہلے مرحلے کے دوران  ڈھائی لاکھ ووٹ کاسٹ کردئیے ،تین ریاستی علاقوں میں ابتدائی ووٹنگ جاری ہے، انتخابات میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے

نیویارک(ویب ڈیسک)صدارتی امیدوار سیاسی میدان میں  کامیابی حاصل کرنے کے لیے ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں تاکہ وہ ووٹرز کو کو متاثر کرکے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرسکیں ۔ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس مشی گن جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جارجیا کے دورے پر موجود ہیں۔نیویارک اور نیوجرسی میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے ۔نیویارک شہر میں ہفتے کے روز1لاکھ40ہزار لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔نیویارک کے مکینوں نے پہلے دن ہی سب سے زیادہ ووٹ کاسٹ کرکے حیران کردیا ۔اعدادوشمار کے مطابق بروکلین  میں 77ہزار،مین ہٹن میں71ہزار3سو21،برونکس میں27ہزار5سو81،کوئنز میں58ہزارسے زائداسٹیٹن آئی لینڈ میں23ہزار8سو47ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں ۔مجموعی طور پر 2لاکھ57ہزار8سو60ووٹ کاسٹ ہوچکے ہیں یہ ووٹ صرف دو دنوں کے دوران کاسٹ ہوئے ہیں ۔نیویارک والوں نے دو دنوں کے دوران ہی ووٹ کاسٹ کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران دونوں امیدواروں کے حامی زور شور کے ساتھ رہنماؤں کی انتخابی مہم کو چلارہے ہیں ۔اررلی ووٹنگ پولیس کی پیر کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے ۔ نیو یارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ کے ووٹرز کے پاس 3 نومبر تک اررلی ووٹ کاسٹ کرنے کا وقت ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.