امریکا میں سیاسی گرما گرمی عروج پر،کملا ہیرس3اہم ریاستوں کی طرف روانہ
کملا ہیرس پیر کو سیاسی میدان میں تین اہم ریاستوں کی طرف روانہ ہوئی ہیں جہاں پر وہ ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی ۔ کملا ہیرس پنسلوانیا، مشی گن اور وسکونسن میں خطاب کریں گی۔کملا ہیرس صدارتی انتخابات سے دو ہفتے قبل مذکورہ ریاستوں کی طرف گئی ہیں کیونکہ سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے۔ہیرس کی اس کی مہم ان لوگوں پر توجہ ہو گی کہ ڈیموکریٹس زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کریں۔ووٹرز کو متحرک کریں گی۔ہیرس ان علاقوں میں ووٹروں کو متحرک کریں گی جہاں پر ٹرمپ کی حمایت ختم ہو رہی ہے۔ہیریس بدھ کو پنسلوانیا کے ڈیلاویئر کاؤنٹی کے ٹاؤن ہال پہنچیں گی جہاں پر وہ ووٹرز کے سوالات کے جوابات دیں گئیں ۔