vosa.tv
Voice of South Asia!

مئیر ایڈمز کے قصور وار ہونے کی استغاثہ کی عدالت میں دلیل

0

وفاقی استغاثہ نے عدالت سے استدعا کی کہ مئیر ایدمز کا ترک اہلکار سے بدعنوانی کا تعلق ثابت ہوا جس کے شواہد موجود ہیں لہذا مئیر کی کرپشن الزامات ختم کرنے کی درخواست مسترد کی جائے

نیویارک (ویب ڈیسک) وفاقی استغاثہ نے  مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کی کرپشن الزامات ختم کرنے کی درخواست کی مخالفت کردی ہے ۔وفاقی استغاثہ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فاضل جج ایڈمز کی درخواست کو مسترد کردیں کیونکہ مئیر کا ترک اہلکار سے بدعنوانی میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔وہ کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔استغاثہ نے کہا کہ کسی غیر ملکی سے فوائد حاصل کرنا غیر قانونی ہے ۔ایڈمز کے وکیل نے درخواست میں عدالت کو بتایا کہ کرپشن رشوت کے الزامات ختم کردینے چائیے کیونکہ ان کے موکل کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں لہذا میرے موکل نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے انہیں الزامات سے بری کیا جائے۔دوسری جانب ایرک ایڈمز کا دعوی ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن وہ  مقابلہ کریں گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.