vosa.tv
Voice of South Asia!

معروف سماجی شخصیت اکرام قریشی کی صحتیابی کے لیے ہردل دعا گو

0


نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی سماجی شخصیت اکرام قریشی ایک ناگہانی حادثے میں جھلس کر زخمی ہوگئے۔بروکلین میں واقع مکی مسجد کی  سماجی شخصیت اکرام قریشی اپنی ملازمت پر معمول کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ اس دوران وہاں  اچانک آگ بھڑک اُٹھی  ۔اکرام قریشی نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی جس میں ان کے ہاتھ اور پاؤں  جھلس  گئے۔ حادثے   کے فوری بعد اکرام قریشی کو  ایمبولینس کے ذریعے اسٹیٹن آئی لینڈ  کے مقامی اسپتال  منتقل کیا گیا  جہاں انھیں  فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور ابھی وہ زیر ِ علاج ہیں۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی  نے اکرام قریشی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.