نیویارک میں کھیلوں سے معیشت کو بڑا فروغ، پلے آف گیمز سے 200 ملین ڈالر کا فائدہ
نیویارک:نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے انکشاف کیا ہے کہ مختلف گیمز نے شہر کو تقریباً 200 ملین ڈالر کا معاشی فائدہ پہنچایا ہے۔ نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں یانکیز، میٹس، اور لبرٹی کی پلے آف گیمز نے 2024 میں تقریباً 200 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں پیدا کی ہیں۔ ان گیمز نے نہ صرف مقامی کاروباروں کو فروغ دیا ہے، بلکہ روزگار کے مواقع میں اضافہ کے ساتھ شہر میں سیاحوں کی بڑی تعداد کو بھی متوجہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، یانکیز کی ہر ہوم پلے آف گیم نے 25 ملین ڈالر جبکہ میٹس کی ہر گیم نے 20 ملین ڈالر کا معاشی فائدہ پہنچایا ہے۔ادھر لبرٹی کی ویمنز نیشنل باسکٹ بال گیم سے بھی 18.3 ملین ڈالر کا مالی فائدہ متوقع ہے۔ایرک ایڈمز کے مطابق یہ کھیل نہ صرف نیویارک کے پانچوں بورووں میں معاشی ترقی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ شہر میں سیاحت کو بھی فروغ دے رہے ہیں، جس سے مختلف کاروباروں کو بھرپور فائدہ پہنچ رہا ہے۔