vosa.tv
Voice of South Asia!

  نابالغ افراد کا ممنوعہ جگہوں پر داخلہ روکنے پر نیویارک ریاستی حکام خوش

0

نیویارک(ویب ڈیسک)ریاست نیویارک کے لیے نابالغ افراد کو جعلی شناخت کے ذریعے سمر کنسرٹس اور شراب خانوں تک رسائی روکنے کے لیے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا تھا لیکن ریاستی حکام نے  نابالغ لڑکے لڑکیوں کا سمر کنسرٹس اور شراب خانوں سمیت دیگر ممنوعہ جگہوں پر داخلہ روکنے کے لیے افسران کے ساتھ مل کر موثر حکمت عملی تیار کی جس کے تحت ریاست نیویارک میں جعلی شناخت کے کیسوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔پکڑے جانے والے لڑکے لڑکیاں جعلی شناخت کے ذریعے اپنے آپ کو ایڈلٹ ظاہر کررہے تھے ۔موٹر وہیکلز کے محکمے کا کہنا ہے کہ کنسرٹ کے مقامات  اور شراب خانوں  پر نابالغ افراد کی رسائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔اس مرتبہ300سے زائد افراد نے داخلے کی کوشش کی تھی یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں معمولی طور پر کم ہے اور دو سال کے مقابلے میں 44 فیصد سے زائد کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔2022 میں 550 افراد پر جعلی شناختی کارڈ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا۔نیو یارک کی ڈی ایم وی ریاستی شراب کی اتھارٹی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شراکت دار ہے تاکہ ممنوعہ جگہوں پر نابالغ افراد کا داخلہ روکا جاسکے۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ تعداد کم ہو رہی ہے اور کنسرٹس سے صحت اور حفاظت کو خطرے میں ڈالے بغیر لطف اندوز ہونا چاہیے۔ہمیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ حالیہ برسوں میں یہ تعداد کم ہوئی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.