vosa.tv
Voice of South Asia!

ایم ٹی اور نیویارک پولیس کا جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

0

ایجنسی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران 300کاریں ضبط کیں

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس اور ایم ٹی اے نے شہر بھر میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ایجنسی کے جاری کردہ  اعدادوشمار کے مطابق مشترکہ کارروائیوں کے دوران ستمبر میں300کاریں ضبط کیں۔مذکورہ کاروں کو ایم ٹی اے کراسنگ پر کارروائیوں کے دوران ضبط کیا گیا۔ جن میں ویرازانو اور آر ایف کے پل شامل ہیں۔ایم ٹی اے برجز اینڈ ٹنلز کی صدر کیتھرین شیریڈن نے کہا کہ یہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا کہ ٹول ادا نہ کیا جائے ۔ہر کسی کواپنا ٹول ادا کرنا ہوگا۔یہ نہ ہو کہ لوگ  اپنی گاڑی کو کھونے کا خطرہ مول لیں۔انہوں نے کہا کہ گاڑیاں مختلف خلاف ورزیوں پر ضبط کی گئیں جن میں غیر ادا شدہ ٹولز کی وجہ سے معطل شدہ رجسٹریشن، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں، معطل شدہ لائسنس اور جعلی لائسنس پلیٹس شامل ہیں۔ملٹی ایجنسی کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 2500 گاڑیاں ضبط کی جا چکی ہیں۔44 آپریشنز کے ذریعے تقریباً 17 ملین ڈالر ٹولز جمع کیا گیا ہے۔کارروائیوں کے نتیجے میں 521 گرفتاریاں اور22ہزار960 سمن جاری ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.