vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر نیویارک ایرک ایڈمز کے سابق مسلم کمیونٹی رابطہ افسر محمد باہی ضمانت پر رہا

0

نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کے سابق مسلم کمیونٹی رابطہ افسر محمد باہی کو گواہوں پر اثرا انداز ہونےاور ثبوت مٹانے  کے الزامات میں گرفتاری کے بعد اڑھائی لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کے سابق مسلم کمیونٹی کے چیف رابطہ افسرمحمد باہی جن کو گواہوں پر اثرا انداز ہونے اور ثبوت ضائع کرنے کے وفاقی الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا عدالت نے انہیں اڑھائی لاکھ ڈالرز کی ضمانت پر رہا کر دیا ہے ۔ عدالت کے باہر موجود صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن محمد باہی نے کسی بھی سوال کا جواب دیے بغیرگاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے ۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق محمد باہی پر عائد کردہ الزامات اُس تفتیش سے منسلک ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ ماہ میئر ایڈمز پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ایف بی آئی کی جانب سے درج کی گئی فوجداری شکایت کے مطابق محمدباہی پر یہ الزامات 2021 میں ایڈمز کی میئر مہم کے لیے غیر قانونی عطیات کے حوالے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں لگائے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ الزامات میئر ایڈمز کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔مئیر ایڈم کی انتظامیہ میں ایک سینئر ایڈوازئر سمیت اہم عہدوں پر فائز چند اہم عہدیداروں کو بھی ا ن کے عہدے سے الگ کر دیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.