نیویارک اسٹیٹ اسمبلی ممبر میکال سولاجس اور کانگریس امیدوار لورا گلن کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ
نیویارک(بیورو رپورٹ)بھارتی امریکن کمیونٹی کی کاروباری اور سماجی شخصیت شکیل رحمان کے زیر اہتمام نیویارک اسٹیٹ اسمبلی ممبر میکال سولاجس اور کانگریس امیدوار لورا گلن کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ساوتھ ایشین کمیونٹی بڑی تعداد شریک ہوئی اور امیدواروں کی پالیسیوں اور اہداف کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں۔میٹ اینڈ گریٹ کا انعقاد بھارتی امریکن کمیونٹی کی کاروباری اور سماجی شخصیت شکیل رحمان اور ان کی فیملی کی جانب سے ویلی اسٹریم میں قائم انکی رہائش گاہ پر ہوا۔دوران تقریب ٍ شرکاء کو موقع دیا گیا کہ وہ ڈیموکریٹک امیدوار اسمبلی ممبر میکال سولاجس اور کانگریس امیدوار لورا گلن سے میں اپنے سیاسی مسائل پر بات کریں، اور ان کی پالیسیوں اور اہداف کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کریں۔تقریب کے میزبان شکیل رحمان نے وائس آف ساؤتھ ایشیاء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میکال سولاجس اور لورا گلن ڈیموکریٹس ہیں جو ہمیشہ تارکین وطن کے لیے کام کرتی ہیں اور وہ مسلم کمیونٹیز کے مسائل کو سمجھتی ہیں۔ڈیموکریٹک امیدوار اور اسمبلی ممبر میکال سولاجس نے اپنی تقریر میں کمیونٹی کی خدمت اور بہتر مستقبل کے لیے اپنی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ وائس آف ساؤتھ ایشیاء سے گفتگو کرتے ہوئےمیکال نے خاص طور پر صحت، تعلیم، اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اپنے منصوبوں کا ذکر کیا۔تقریب میں شریک کانگریس امیدوار لورا گلن نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی مقامی کمیونٹیز میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی تاکہ ہم علاقوں کو ٹھیک کر سکیں۔دوران تقریب شرکاء نے مختلف سیاسی اور سماجی مسائل پر اپنے سوالات پیش کیے جن میں ویلی اسٹریم میں بہتر انفراسٹرکچر، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع شامل تھے۔دونوں امیدواروں نے ہر سوال کا تفصیل سے جواب دیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گی،تقریب کے اختتام پر شرکاء نے سولاجس اور لورا گلن کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔