نیویارک کی پہلی ڈپٹی مئیر شینا رائٹ بھی عہدے سے ہٹنے کو تیار
کسی وقت بھی شینا رائٹ کے مستعفی ہونے کی خبر آجائے گئی ،شینا رائٹ راستے سے ہٹنے کے لیے حکام سے بات چیت کررہی ہیں
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کی پہلی ڈپٹی میئر شینا رائٹ ایڈمز انتظامیہ سے عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے بات چیت کررہی ہیں آئندہ دنوں یا کسی وقت بھی شینا رائٹ کے مستعفی ہونے کی خبر آسکتی ہے۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پہلی ڈپٹی میئر شینا رائٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی توقع ہے کیونکہ شینا رائٹ نے قریبی لوگوں کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ استعفی دے رہی ہیں کیونکہ وہ انتظامیہ کے اس فیصلے سے ناخوش ہیں کہ ان کے منگیتر ڈیوڈ بینکس کو عہدہ سے ہٹنے پر مجبور کیا گیا ہے۔سٹی ہال کی جانب سے بھی کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا کہ شینا رائٹ کے مستعفی ہونے کی صورت میں ان کی جگہ کون لے گا۔ان کے منگیتر ڈیوڈ بینکس 16اکتوبر کو عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گئے جو کہ ابھی نیویارک اسکولز کے چانسلرز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ستمبر میں ایف بی آئی اے نے مئیر ایرک ایڈمز کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر کارروائی کی تھی جس میں شینا رائٹ اور ان کے منگیتر ڈیوڈ بینکس کا گھر بھی شامل ہے ۔ایف بی آئی نے فون دیگر آلات ضبط کرلیے تھے ۔جس کے بعد ایف بی آئی نے کارروائی کا دائرہ بڑھایا اور مئیر ایڈمز کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی اور ایڈمز پر بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کے تحت فردجرم عائد ہوئی تو شہر میں بھوچال آگیا اور ہوکوئی اس حوالے سے ہی بات چیت کرتا نظر آیا۔ گزشتہ ہفتے ایڈمز نے خاموشی سے ایگزیکٹو آڈر جاری کیا جس کے تحت پہلے ڈپٹی مئیر کی غیر موجودگی کے باعث اینی ولیمز کی مئیر نیویارک کے فرائض سرانجام دینے کی راہ ہموار کی گئی لیکن یہ ایگزیکٹو آڈر اسی صورت لاگو ہوتا ہے جب میئر کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہو یا دوسری وجوہات کی بنا پر خدمات انجام دینے سے قاصر ہوں ۔ اگر میئر مستعفی ہو جاتا ہے یا گورنر کے ذریعے ہٹا دیا جاتا ہے تو پبلک ایڈووکیٹ مئیر نیویارک کاعہدہ سنبھالیں گئے۔جس کے بعد کمپٹرولر کا نمبر آتا ہے۔