vosa.tv
Voice of South Asia!

صدر بائیڈن کا امریکی فوج کو ایرانی میزائل مار گرائے جانے میں اسرائیلی کی مدد کا حکم

0

واشنگٹن:صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ ایرانی میزائلوں کو مار گرانے میں اسرائیل کی مدد کرے۔بائیڈن نے اس معاملے پر اپنے پہلے آن کیمرہ ریمارکس میں کہا کہ یہ اسرائیلی فوجی صلاحیت اور امریکی فوج  کی مرہون منت ہے  اور امریکہ اور اسرائیل کے درمیان دفاع کرنے کے لیے گہری منصوبہ بندی ہے اور حملے ناکام ہوئے یہ ثبوت سب کے سامنے ہے۔بائیڈن نے مزید کہا کہ کوئی غلطی نہ کریں، امریکہ اسرائیل کی  مکمل حمایت کر رہا ہے۔نائب صدر کملا ہیرس نے  کہا کہ وہ بائیڈن کے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے میں مدد کے حکم کی مکمل حمایت کرتی ہیں اور اسرائیل کے لیے ان کی حمایت غیر متزلزل ہے۔ہیریس نے کہا کہ میں اس حملے کی بلاشبہ مذمت کرتا ہوں۔ ایران مشرق وسطیٰ میں ایک غیر مستحکم اور خطرناک قوت ہےاور اسرائیل پر آج کا حملہ اس حقیقت کو مزید ظاہر کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.