vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک مئیر کے عہدے کے مضبوط امیدوار جمانی ولیمز کا بھی بیان آگیا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)ایرک ایڈمز کے بطور مئیر کے عہدے سے ہٹنے کے بعد  مئیر کے عہدے کامضبوط  جمانی ولیمز ہیں۔وہ کافی وقت سے خاموش تھے لیکن انہوں نے خاموشی ختم کی اور ایک ٹی وی پروگرام میں موجودہ صورتحال پر بات چیت کی ۔ولیمز نے واضح طور پر ایرک ایڈمز کے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا البتہ یہ کہا کہ وفاق کی جانب سے ذمہ داریاں ملی تو وہ ہر ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار ہیں۔جمانی ولیمز نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ بے گناہی  ثابت کرئے ۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ہر "واقعہ” کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔بات چیت کے دوران ولیمز نے واضح طور پر ایڈمز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا لیکن کہا کہ یہ وفاقی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا مقدمہ ثابت کریں اور یہ میئر کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیویارک والوں کو  ثابت کرے کہ شہر پر حکومت کرنے کے قابل ہیں اور حقیقی منصوبہ اور راستہ موجود ہے لہذا مئیر مؤثر طریقے سے اعتماد کو دوبارہ حاصل کریں اور اس منصوبے کو دکھانے کا وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.