پاکستان ڈیفالٹ کر جانے کی باتیں غلط ثابت ہوئی،اشاریے مثبت ہیں، عطا تارڑ
نیویارک(بیورو رپورٹ)پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ باتیں ہو رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائےگا، آئی ایم ایف کو لیٹر بھی لکھےگئے مگر آج سارے اشاریے مثبت ہیں۔نیو یارک میں پاکستانی مشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ترکیے کے صدر نے بھی پاکستان کی معاشی بحالی کی تعریف کی، پاکستان ڈیفالٹ کر جانے کی باتیں ہوتی تھیں، آئی ایم ایف کو لیٹر بھی لکھےگئے مگر آج سارے اشاریے مثبت ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کو واپس لانے کی پالیسی غلط تھی، اس کے اثرات خیبر پختونخوا میں نظر آرہے ہیں، امریکا نے کیا ڈیمانڈ کی تھی کہ جس کے جواب میں ابسلوٹلی ناٹ کہا گیا تھا۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کا خطاب معمول سے ہٹ کر اور تاریخی ہوگا جبکہ بنگلادیش کے ساتھ تعلقات بحال ہو رہے ہیں اور پی آئی اے کی بڈنگ براہ راست نشر کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکس کی بندش سے متعلق عطا تارڑ نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے، عبوری حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرایا تھا کہ ایکس پر فحش مواد کو کھلی چھوٹ ہے جبکہ انٹر نیٹ خلل کا مسئلہ چار 5 دن آیا تھا جو اب حل ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علیحدگی پسند تنظیمیں یہاں فعال ہیں، پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے جس پر وزارت داخلہ کو خدشات ہیں۔