vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان اور بنگلہ دیش کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

نیویارک(ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں گزشتہ شب بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی دعوت پر بنگلہ دیش کے اقوام متحدہ کی رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر محمد یونس نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور بنگلہ  دیش کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا. ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے مثبت گفتگو ہوئی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کچھ ہی دیر میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پہنچیں گے جہاں وزیرِ اعظم کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے دوطرفہ ملاقات ہوگی۔وزیرِ اعظم ایرانی صدر عزت مآب مسعود پزشکیان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.