تھامس ڈونلون کے تعریفوں کے پل بندھنے والے سیاست دانوں نے احتیاط برت لی
وفاقی ایجنسی نے سابق کمشنر ایڈورڈ کبان کے بعد موجودہ عبوری کمشنر ڈونلون کے گھر چھاپہ مار کر حساس نوعیت کا ریکارڈ قبضے میں لیا تھا
نیویارک(ویب ڈیسک)تھامس ڈونلون کو نیویارک پولیس میں ملازمت اختیار کیے ایک ہفتہ ہی گزرا تھا کہ وفاقی ایجنسی نے ڈونلون کے گھر پر چھاپہ مار کر حساس نوعیت کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔اس سے قبل ایڈورڈ کبان کے گھر پر بھی کارروائی ہوئی تھی جس پر انہیں ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔اس کارروائی سے پہلے بہت سارے نیویارک کے سیاست دان اور مشیر ڈونلون کی تعیناتی پر تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے اور مختلف جگہوں پر ڈونلوں کا ہی زکر ہورہا تھا ۔دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ جب سے وفاقی ایجنسی نے ڈونلون کے گھر پر کارروائی کی ہے اس کے بعد سے سیاست دان اور مشیر مزید بات یا تبصرہ کرنے پر احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔سیاسی مشیر ہانک شینکوف نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر تفتیش کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ڈونلون نے ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے میں کام کے دوران خفیہ دستاویزات کیوں پاس رکھی تھیں۔انہوں نے کہا کہ عارضی پولیس کمشنر کو محکمے میں استحکام لانا تھا یہ بھی ہو سکتا ہے یہ سب کچھ اس کے بالکل برعکس ہو اور میئر کے پاس فی الحال اس عبوری کمشنر کو لانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ چیزیں مکمل طور پر قابو سے باہر ہیں۔