vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز میں بازار حسن کے خاتمہ کے لیے بل لانے کی تیاری

0

سٹی کونسل مین فرانسسکو مویا  نے قانون سازی پر زور دیا اور کہا کہ جلد ہی فحاشی کے خاتمہ کے لیے بل پیش کیا جائے گا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنزسے بازار حسن کے خاتمہ کے لیے مکینوں نے آواز بلند کی تو دوسری جانب نیویارک سٹی کونسل مین فرانسسکو مویا بھی میدان میں آگئے ہیں انہوں نے کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ فحاشی کا کاروبار ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے وہ جلد ہی اس حوالے سے بل تیار کرکے کونسل میں پیش کریں گئے ۔انہوں نے کہا کہ  متوقع قانون سازی  اسپاس سے نمٹنے کے لیے کاروباری لائسنسنگ کو لازمی قرار دے گا ۔یہ اسپاس نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے معائنے کے تابع ہوگا ۔قانون   ناجائز اسپاس کو بند کر دے گا جو فحش حرکات میں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بل عوامی تحفظ کو محفوظ بنائے گا اورانسانی اسمگلنگ کو روکے گا اور یہ  کے ایسی صنعت کو ریگولیٹ کرنے میں مدد  دے گا جو برسوں سے ریگولیٹ نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بل کو ابھی بھی کافی اسپانسرز جمع کرنے اور سماعت کے عمل سے گزرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب کوئنز کے مکینوں نے کوئنز کے دو اسکولوں  کے قریب مبینہ طور پر 24 گھنٹے چلنے والے کوٹھے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔نیویارک سٹی کونسل کے سابق رکن ہیرام مونسیریٹ کے مطابق یہ کوٹھے PS 19 اور PS 307 کے درمیان ایک بوڈیگا کے پیچھے کام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے لہذاہمیں سیاسی بیان بازی کی ضرورت نہیں۔  ہمیں پولیس والوں، مشیروں اور اس کمیونٹی کے لیے بڑے پیمانے پر مداخلت کی ضرورت ہے۔نیویارک پولیس کو اب کوٹھے  بند کرنے کی ضرورت ہے تاکہ روزویلٹ ایونیو کوریڈور کو لاقانونیت سے محفوظ رکھا جاسکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.