vosa.tv
Voice of South Asia!

سابق مشیر ڈاکٹر جے ورما نے COVIDمیں فحش پارٹی میں شرکت اور رقص کا اعتراف کرلیا

0

خفیہ کیمرے سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈاکٹر جے ورما کی نیندیں اڑ گئیں ۔دوسروں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کرنے والے خود پارٹی اور رقص کرنے کا اعتراف کررہے ہیں۔

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں وبائی امراض کے دوران ڈاکٹر جے ورما شہریوں کو گھر رہنے کی تاکید کرتے  تھے اور خود سیکس پارٹیوں اور رقص میں حصہ لے رہے تھے ۔ڈاکٹر جے ورما اس وقت کے میئر بل دی بلاسیو کے صحت عامہ کے سینئر مشیر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ دو نجی اجتماعات میں شرکت کی تھی یہ فیصلہ ٹھیک نہیں تھا ۔ان کا یہ بیان پوڈ کاسٹر اسٹیون کراؤڈر کے خفیہ کیمرے کی ویڈیو میں ریکارڈ ہوا جو کہ  پوسٹ کردی گئی ۔اس ویڈیو میں  ڈاکٹرورما ایک خاتون سے پارٹیوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ڈاکٹر ورما نے ان بیانات کی صداقت کو چیلنج نہیں کیا کہا کہ ویڈیو کے ٹکڑے جوڑ کرسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی ۔ڈاکٹر جے ورما نے بیان جاری کیا کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ایک انتہا پسند دائیں بازو کی تنظیم کے ایک کارکن نے نشانہ بنایا جو صحت عامہ کے اہلکاروں کو بدنام کرنے اور امریکہ میں صحت عامہ کے نظام کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔جو مجھے گولیاں دیتا ہے۔بیان کے مطابق ان نجی گفتگو خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی  اسے کاٹ  کاٹ کر جوڑا گیا اور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی ہے ۔ میں نے ان واقعات کا حوالہ دیا جو چار سال پہلے پیش آئے تھے۔ میں نے اپریل 2020 سے مئی 2021 کے درمیان سٹی ہال میں خدمات انجام دیں۔ اس دوران میں نے دو پارٹیوں میں شرکت کی ۔نجی اجتماعات کے حوالے بہترین فیصلے کا استعمال نہ کرنے کی ذمہ داری لیتا ہوں۔اس وقت ایک بڑے بحران کا سامنا تھا ۔ہماری اولین ترجیح شہریوں کی جان بچانا تھی اور ہر فیصلہ نیویارک کے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے لیا گیا تھا اور میں عوام کے اعتماد کو کمزور کرنے کی خطرناک انتہا پسندانہ کوششوں کو مسترد کرتا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.