سٹیٹن آئی لینڈ کے دکاندار کو27ہزار ڈالرز کی انگوٹھی چیک کرانا مہنگا پڑ گیا
نیویارک(ویب ڈیسک)سٹیٹن آئی لینڈ مال کے دکاندار سے27ہزار5سوڈالرز کی انگوٹھی لے کر فرار ہوگیا ہے۔ہوا کچھ اس طرح کے چور(گاہک)بن کر مال میں گیا اس نے اچھے کپڑے پہن رکھے تھے اور زیور کی دکان پر گیا ۔جہاں پر اس نے انگوٹھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ انگوٹھی چیک کراؤ۔جیسے ہی دکاندار نے گھڑی چیک کرانے کے لیے پکڑائی تو چور نے انگوٹھی انگلی میں ڈال لی اورفورا دکان سے بھاگ گیا۔اس دوران دکاندار بھی چور کے پیچھے بھاگا لیکن وہ چور کو پکڑے میں ناکام رہا۔جس کے بعد دکاندار نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔حکام نے بتایا کہ یہ شخص 2655 رچمنڈ ایوینیو پر واقع میسی میں گیا اور27ہزارہزار5سو ڈالرز کی انگوٹھی لے کر فرار ہوا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص پلاٹینم ایونیو پر جنوب کی طرف پیدل فرار ہوا اورمشتبہ شخص نے داڑھی رکھی ہوئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا قد تقریباً 5 فٹ 5 انچ ہے اور اسے آخری بار سیاہ بیس بال کی ٹوپی اور اس پر گرافک اور سیاہ جوتے پہنے دیکھا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ مکمل تفتیش جاری ہے۔