نیویارک میں عہدوں سے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری،کوئنز بورو کے صدر رچرڈز مستعفی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک ایڈمز انتظامیہ کے ایک اور رکن نے اپنا استعفیٰ نامہ بھیجا ہے۔ یہ استعفی مئیر نیویارک کو بھیجا گیا ہے۔اب استعفی کوئنز بورو کے صدر ڈونووین رچرڈز نے دیا ہے ۔جنہوں نے کہا ہے کہ وہ اب عہدے پر نہیں رہ سکتے ہیں لہذا میرا استعفی قبول کیا جائے۔ کوئنز بورو کے صدر ڈونووین رچرڈز کارروائیوں کے بعد صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ان کا کہنا ہے اس صؤرتحال میں وہ کام نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی بھی قسم کی قیس آرائی سے گریز کروں گا۔اس سے قبل چیف قانونی مشیر لیزا زورنبرگ نے ہفتے کی رات کواستعفیٰ دیدیا تھا۔زورنبرگ کسی تحقیقات کا حصہ نہیں تھیں۔اس سے قبل ایڈورڈ کبان نیویارک پولیس کمشنر کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے ۔استعفوں کا سلسلہ ایف بی آئی کی چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد شروع ہوا ہے گزشتہ ہفتے ایف بی آئی نے مئیر نیویارک کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے اور فون ضبط کرلیے تھے۔