vosa.tv
Voice of South Asia!

مسلم آفیسرز سوسائٹی کے زیر ِاہتمام رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ طیبہ کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس

0

نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک پولیس کی مسلم آفیسرز  سوسائٹی نے نبی کریم ﷺ کی زندگی کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا۔علماء کرام نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ  سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔بروکلین میں مسلم کمیونٹی سینٹر میں این وائے پی ڈی کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے زیر ِاہتمام رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ طیبہ کے عنوان پر  منعقدہ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔اس کانفرنس کے انعقاد میں پورٹ اتھارٹی پولیس،نیوجرسی پولیس کی مسلم آفیسرز سوسائٹی،این وائے پی ڈی کی ہیلتھ اینڈ ویلنیس سیکشن اور دیگر کا اشتراک بھی حاصل رہا۔

معروف عالمِ دین شیخ یوسف،مفتی فرحان،ڈاکٹر اکرم قصاب اور امام طاہر نے سیرت النبی پر روشنی ڈالی۔سیمینار میں پولیس کے مختلف شعبہ جات اور سیکشن سے منسلک مردوں کے ساتھ ساتھ نہ صرف خواتین بلکہ لانگ آئی لینڈ کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی شریک  تھے۔علماء کرام اور اسکالرز نے حاضرین پر زور دیا کہ نبیِ کریم  ﷺ کی تعلیمات اور ان کے بتائے ہوئے اُصولوں پر زندگی گزار کر ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں سنوار سکتے ہیں۔شرکاء کو اسلام میں مینٹل ہیلتھ کی اہمیت اور خود کشی کے اقدام سے بچنے سے متعلق آگہی دی گئی۔ اس موقع پر مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر انسپکٹر عدیل رانا اور نائب صدر کیپٹن  وحید اختر نے شیخ یوسف کو پولیس کیپ اور ایم او ایس کی شرٹ بطور سوونیئر پیش کی۔آخر میں شرکاء کی مختلف اقسام کے پکوان سے تواضع کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.