vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس ہسپتال سے فرار ہونے والے قیدی کی تلاش

0

کوئنز میں گولیاں لگنے سے بزرگ اورنابالغ لڑکی زخمی

نیویارک (ویب ڈیسک )نیویارک کے علاقے برونکس کے لنکن ہسپتال سے قیدی فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش میں پولیس سرگرم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قیدی 37 سالہ جوز لوپیز ہسپتال کے گاؤن میں عمارت سے باہر نکل گیا جس کے بعد سے روپوش ہے  ۔قیدی کو ہسپتال کی چھٹی منزل پر کمرے میں رکھا ہوا تھا۔لوپیز کار حادثے میں گرفتار کیا گیا تھا  اس پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام ہے۔ علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے کوئنز میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موٹر75سالہ شخص اور14سالہ لڑکی کو زخمی کردیا ۔واقعہ 243 ویں اسٹریٹ اور ویلر ایونیو  کے قریب پیش آیا۔75سالہ شخص کوجبڑے میں اور لڑکی کو ٹانگ میں گولی لگی۔دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پر انہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرخ رنگ کے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں نے گولیاں چلائیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری نشانہ نہیں تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں علاوہ ازیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.