خاتون کے گھر داخل ہونے والا19سالہ نوجوان گرفتار
کیلیف(ویب ڈیسک)اروائن پولیس نے نوجوان خاتون کے گھر میں داخل ہونے اور چوری کے الزام میں 19سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کا نام 19 سالہ ٹرنگ تھوان ٹران بتایا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایک نوجوان خاتون کے گھر میں داخل ہوا جب وہ سو رہی تھی۔ملزم نے پاجامہ اٹھالیا ساتھ ہی کریڈٹ کارڈ اور نقدی بھی رکھ لی تھی ۔اس دوران خاتون کی آنکھ کھل گئی اور اس نے شور مچادیا جس کے بعد اپارٹمنٹ کی رہائشی خواتین گھروں سے باہر نکل آئیں اور ملزم کو پکڑ لیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوجوان خواتین کے اپارٹمنٹس کو نشانہ بنا تا رہا ہے اور ملزم کھلے دروازوں یا کھڑکیوں کی مدد سے گھر وںمیں داخل ہوتا تھا ۔پولیس نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ یقینی طور پر سونے سے قبل دروازے اور کھڑکیاں بند کرلیا کریں۔