ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے لانگ آئی لینڈ میں ریلی نکالیں گے
نیویارک(ویب ڈیسک) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ بدھ کو لانگ آئی لینڈ پر ایک بڑی ریلی نکالیں گئے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ یونین ڈیل کے ناساؤ کولیزیم سے ریلی شام 7 بجے شروع ہوگی۔ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ علاقہ لبرل پالیسی سے متاثر ہے ان کی ریلی سستی اور بارڈر کنٹرول جیسے مسائل سے لانگ آئی لینڈ کے رہائشیوں کو آگاہ کرئے گی۔ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے میڈیا کو بتایا کہ جولائی میں پنسلوانیا کی ریلی میں شوٹنگ سے قبل ٹرمپ لانگ آئی لینڈ پر ایک انتخابی ریلی نکالنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔