ایرک ایڈمز دوبارہ مئیر کا انتخاب لڑنے کے لیے پرعزم
ایڈمز نے ایف بی آئی کی تحقیقات کے باوجود نیویارک شہر کے لوگوں کے حقوق کے لیےلڑنے کا بھی عہد کیا،اپنی مدت پوری کروں گا ،نیویارک پولیس کی قیادت کے بارے میں کوئی فکر نہیں
نیویارک(ویب ڈیسک) میئر ایرک ایڈمز نے نیو یارکرز سے براہ راست بات کی اور کہا کہ ان کی توجہ شہر پر مرکوز ہے نہ کے وفاقی تحقیقات پر ہے۔ایڈمز نے کہا کہ انہیں وفاقی تحقیقات کے باوجود پیشہ ورانہ مہارت یا نیویارک پولیس کی قیادت کے بارے میں کوئی تشویش نہیں ہے۔انتظامیہ میں جو بھی نئی تبدیلیاں کی جائیں گی، ہم ان کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ میری طرف سے کبان کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا نہ ہی اس نے کوئی غلط کام کیا ہے۔ میئر نے اعتراف کیا کہ تحقیقات نے بہت سارے سوالات اٹھائے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کی۔انہوں نے کہا تحقیقات کے دوران ہونے والی پوچھ گچھ سے حیران ہوا ہوں ۔ وفاقی حکام نے فرسٹ ڈپٹی میئر شینا رائٹ کے گھر پر چھاپہ مارا، وہ تعاون کر رہی ہیں۔ میں ہر روز نیویارک کے شہریوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔میئر نے مزید کہا کہ وہ وفاقی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنائے گئے اپنے دیگر اعلیٰ عہدیداروں میں سے کسی کے فرائض میں ترمیم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ ان پر کسی غلط کام کا الزام نہیں لگایا گیا ہے۔ایڈمز نے یہ بھی کہا کہ وہ دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں اور اپنی مدت پوری کرنے اور دوبارہ انتخاب لڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس شہر کے لوگوں کے لیے لڑتے رہیں گے۔میں فرضی باتوں سے نمٹنے نہیں جا رہا ہوں۔