شوہر کو ڈکیتوں سے بچاتے ہوئے خاتون گولی لگنے سے جاں بحق
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے ایک اپارٹمنٹ کے اندر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکووں نے خاتون کو چہرے پر گولی ماردی جس سے خاتون کی موقع پر موت واقع ہوگئی ۔واقعہ ہوا کچھ اس طرح کے لوئر ایسٹ سائڈ مین ہٹن میں ایک شخص کا دو افراد تعاقب کررہے تھے جب شخص کو شک ہوا تو وہ بھاگا اور عمارت کے اندر داخل ہوگیا ۔اس دوران دو ڈکیت بھی لوٹ مار کے لیے عمارت کے اندر داخل ہوئے۔ڈکتیوں اور شخص کے درمیان ہاتھ پائی شروع ہو گئی اور شور مچ گیا ۔ڈاکو اور شخص لڑتے ہوئے لفٹ میں داخل ہوئے اور8وین منزل تک پہنچ گئے ۔شور شرابے کی آواز سن کر پڑوسی جاگے اور باہر نکلے اس دوران لڑنے والے شخص کی بیوی بھی آگئی اس نے دیکھا کہ شوہر لڑ رہا ہے وہ فورا بچانے کے لیے بھاگی ۔اس دوران ہاتھ پائی ہوئی تو ایک ڈاکو نے گولی چلادی جو خاتون کے چہرے پر لگی اور وہ موقع پر جان ہار گئی ۔واقعہ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 57 سالہ ینگ ژو لیو کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک آدمی کو آخری بار آدھے سرخ، آدھے کالے رنگ کی ہوڈی، سیاہ اور سفید جوتے، ٹانگ کے نیچے سفید پٹی والی کالی پتلون اور سیاہ سکی ماسک پہنے دیکھا گیا تھا۔دوسرے آدمی کو آخری بار سکی ماسک اور سیاہ اور سفید جوتے پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔حکام کے مطابق، پولیس تحقیقات جاری ہیں۔