vosa.tv
Voice of South Asia!

ناساؤ کاؤنٹی  ماسک کے استعمال پر عائد پابندی کے قانون کا دفاع کرنے کے لیے تیار

0

نیویارک(ویب ڈیسک) ناساؤ کاؤنٹی حکام نے ماسک کے استعمال پر پابندی کے  فیصلے کا دفاع کرنے کے لیے وکیل کو عدالت میں اتار دیا ہے ۔کاؤنٹی کا وکیل فیڈرل کلاس ایکشن مقدمہ خارج کرنے کے لیے قانونی دلائل دے رہے ہیں ۔ناساؤ کاؤنٹی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کاؤنٹی کے فیصلے سے درخواست گزار متاثر  نہیں ہوا ہے۔درخواست عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترداف ہے ۔کاؤنٹی نے معذور فراد،صحت،اور مذہبی وجوہات کی بناء پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد نہیں کی ہے لہذا درخواست کو مسترد کیا جائے۔ایک ایڈوکیسی گروپ نے گزشتہ ماہ مقدمہ دائر کیا، جس میں کہا گیا کہ یہ قانون معذور افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے لہذا کاؤنٹی کے نافذ کردہ قانون کو مسترد کیا جائے۔واضح رہے کہ قانون عوامی مقامات پر طور پر ماسک پہننے پر1ہزار ڈالرجرمانہ یا ایک سال قید کی سزا دیتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.