بچوں کی دیکھ بھال کے نظام کے لیے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری
نیویارک:نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور سٹی کونسل نے بچوں کی دیکھ بھال کے نظام کے لیے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت زیادہ سے زیادہ بچوں کو اعلی معیار کی تعلیم ملے گی اور ان کی دیکھ بھال مزید بہتر ہو سکے گی۔میئر ایڈمز اور سٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس میں خصوصی تعلیمی پروگرامز بھی شامل ہیں جو خصوصی بچوں کے لیے ہوں گے۔ اس کے علاوہ 3 بلین ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کے تحت پری –کے سیٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور والدین کے لیے دیکھ بھال کی قیمتیں کم کی گئی ہیں۔ پہلی بارتمام درخواست دہندگان جنہوں نے بروقت درخواست دی تھی انہیں پری-کے سیٹیں فراہم کی گئی ہیں۔ خصوصی بچوں کے لیے اضافی 450 سیٹس فراہم کی گئی ہیں اور ان کی تعداد بڑھا کر 700 کرنے کا ہدف ہے۔ یہ منصوبہ نیا نہیں ہےلیکن اس میں گزشتہ انتظامیہ کے بنائے گئے اصولوں کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ میئر ایڈمز نے شراکت داروں اور والدین کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی دیکھ بھال میں سرمایہ کاری مستقبل کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔