نیویارک شہر کے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی موخر
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک شہر کے اسکولوں میں طلباء کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا منصوبہ موخر کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے نیویارک کےمیئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں فون پر پابندی کے کچھ درجے نافذ کیے جائیں گے لیکن حکام کو اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔ابتدائی طور پر سوچا گیا تھا کہ یہ منصوبہ اگلے ہفتے تعلیمی سال کے آغاز تک نافذ ہو جائے گا۔ایڈمز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ابھی بھی تفصیلات جمع کررہی ہے۔ابھی کچھ اسکول ایسے ہیں جن پر پہلے ہی پابندی ہے لیکن ایک بار جب آپ گفتگو یا اصطلاحات استعمال کرتے ہیں کہ یہ چانسلر کی طرف سے مکمل پابندی ہےتو بہت ساری چیزیں شروع ہوجاتی ہیں۔مئیر نے مزید کہا کہ شہر والدین کی رائے پر غور کرنا چاہتا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ والدین آن بورڈ ہیں۔واضح رہے کہ گورنر نیویارک نے اعلان کیا تھا کہ نیویارک شہر کے اسکولوں میں یکم جنوری2025موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہو گی ۔