vosa.tv
Voice of South Asia!

دارالعلوم بروکلین کاچوتھا سالانہ تکمیل جلسہ

0

نیویارک:نیو یارک کے علاقے بروکلین میں قائم دارالعلوم بروکلین چوتھے سالانہ تکمیل جلسہ کا انعقاد کیا گیا،جس میں اسلامی تعلیمات حاصل کرنے والے طلباء کو اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب میں طلباء ان کے والدین،اساتذہ اور کمیونٹی کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز بعد نمازِ ظہر ہوا،تقریب میں جس میں دارالعلوم بروکلین کے اساتذہ اور مہمانان خصوصی نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا۔اس موقع پردارالعلوم بروکلین کے سربراہ قاری اسامہ  نے خطاب کرتے ہوئے مدرسے کے قیام کے اغراض و مقاصد سےآگاہ کیا اور طلباء کی محنت اور کامیابیوں کو سراہا اور ان کی مستقبل کی کاوشوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قاری اسامہ نے فی سبیل اللہ دینی تعلیم کے خواہشمند افراد کو بھی مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دی جبکہ ڈونرز کو بچے اسپانسرڈ کرنے کا بھی پیغام دیا۔دوران پروگرام طلباء نے دین سے متعلق مختلف موضوعات پر بیانات بھی دئیے۔تقریب کے دوران طلباء کو مختلف زمروں میں اعزازات دیے گئے، جن میں بہترین کارکردگی،حفظِ قرآن اور دینی علوم میں نمایاں کارکردگی شامل تھی۔اس موقع پر والدین نے بھی اپنے بچوں کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور ادارے کی کوششوں کو سراہا۔تقریب میں شریک مسلم کمیونٹی کی معزز شخصیات نے  بھی مدرسے کی تعلیم  اور اس کے مقاصد پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر دعا کا اہتمام کیا گیا،جس میں ادارے کی مزید کامیابی اور طلباء کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔تمام شرکاء نے اس روح پرور تقریب کی خوب تعریف کی اور ادارے کی خدمات کو سراہا۔دارالعلوم بروکلین کی یہ سالانہ تقریب مسلم کمیونٹی کے لیے ایک یادگار تقریب ثابت ہوئی جس سے کمیونٹی میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیغام ملا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.