گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کا وعدہ وفا نہ ہوسکا
نیویارک(ویب ڈیسک)کہتے ہیں کہ ہمیشہ سوچ سمجھ کر اور تول کر بولنا چائیے کیونکہ منہ سے نکلے ہوئے الفاظ زندگی میں تعاقب کرتے ہیں۔ایسا ہی کچھ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کے ساتھ ہوا ہے۔جنہوں نے2022میں تقریب کے دوران اعلان کیا تھا کہ کرونا وباء کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے محکمہ صحت کےاراکین(کارکنوں)کو بونس دیا جائے گا اور میں تہہ دل سے مشکور ہوں کہ ورکرز نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر فرنٹ لائن پر کام کیا۔ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق راک لینڈ کاؤنٹی اسکول ڈسٹرکٹ میں صحت کی دیکھ بھال کے ورز نے گورنر کیتھی ہوکل سے شکوہ کیا ہے کہ ان کا وعدہ مکمل نہیں ہوسکا ہے اورانہیں ابھی تک3ہزار ڈالرز کا کویڈ بونس نہیں ملا ہے ۔یہ بونس ریاست نے دو سال قبل دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ورکرز نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہم محسوس کرتے ہیں، جیسے اس سے ہماری بہت بے عزتی ہوئی ہے اور دو سال گزرنے کے باوجود بونس نہیں دیا گیا ہے ۔ورکرز کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی کاغذی کارروائی درست طریقے سے ریاست کو جمع کرائی تھی تاکہ بونس کے حق دار ہوں۔