vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سینٹرل پارک جرائم کا مرکز بننے لگا

0

بڑھتی ہوئی وارداتوں سے مئیر نیویارک پریشان،مئیر نے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کا عندیہ دیا اور کہا کہ آسمان کی مدد سے جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے سینٹرل پارک میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں اور پولیس جرائم پیشہ افراد کو نکیل دے پارہی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ وارداتوں کے بعد نیویارک سینٹرل پارک جرائم کا مرکز بننے لگا ہے۔منگل اور بدھ کی رات سینٹرل پاک میں آئے ہوئے دو جوڑوں کو مسلح افراد نے لوٹ لیا انہیں اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ جوڑوں نے واقعات سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔جس کے بعد پولیس ملزمان کو تلاش میں سرگرم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعات ویسٹ 62 ویں اسٹریٹ اور ویسٹ ڈرائیو پر رات  کے وقت ہوئے۔متاثرین نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ملزمان حلیے سے نابالغ لگ رہے تھے۔رواں سال پارک میں ڈکیتی کی کم از کم 30 وارداتیں ہوئی ہیں۔سینٹرل پارک میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتون کے بعد مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کا بیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس علاقے کی نگرانی  اور ملزمان کی تلاش کے لیے ڈرون استعمال کرنے پر غور کرسکتا ہے۔یہ اتنا وسیع و عریض علاقہ ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ ہم ڈرون استعمال کرکے  آسمان سے علاقے کی بہتری کے لیے کام کرسکتے ہیں۔ کچھ نئی ٹیکنالوجی ہے جسے ہم دیکھ رہے ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ہماری مدد کرے گی۔ جب ایسا کرنے کا وقت آئے گا تو اسے رول آؤٹ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.