vosa.tv
Voice of South Asia!

 ڈیموکریٹس نے انتخابی مہم کے لیے نیویارک کو مرکز بنالیا

0

تقریب کا اہتمام مئیر نیویارک ایرک ایڈمز اور ایڈریانوالیسپایئٹ نے کیا،نیویارک کے ڈیموکریٹس ہارلیم سے کملا ہیرس اور ٹم والز کی انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں

نیویارک (ویب ڈیسک)ڈیموکریٹس ری پبلیکن کے درمیان وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کی دوڑ جارہی ہے۔زور شور سے انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں تو ایک دوسرے پر زبانی حملے بھی کررہے ہیں۔جیسے ہی انتخابات کا وقت نزدیک آیا ہے تو پارٹیوں کے عہدیداران اور ذمہ دار متحرک ہوگئے ہیں۔ نیویارک میں ڈیموکریٹس نے کملا ہیرس کی وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کے لیے ایک بڑا پروگرام تشکیل دیا ہے ۔ڈیموکریٹس پارٹی کے صدارتی امیدوار کے لیے بدھ کو ہارلیم میں ایک تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں جو کہ  ڈیموکریٹک ٹکٹ کک آف پارٹی ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن ہے۔اس پروگرام میں گورنر کیتھی ہوکل، اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز و دیگر قد آور شخص کی شرکت متوقع ہے۔اس تقریب کا انعقاد ایڈریانو ایسپالیئٹ اور نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کیا ہے ۔اس دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کیرولائنا میں ایک ریلی کی طرف جارہے ہیں جبکہ ٹرمپ کے ساتھی ڈی جے وینس مہم کے لیے مشی گن جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.