vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاست نیویارک میں ہنگامی حالت کا اعلان،پروازیں منسوخ،ٹرینوں میں تاخیر

0

ڈیبی کی باقیات تین ریاستوں سے ٹکرانے سے درخت،بجلی کی تاریں گر گئیں

نیویارک(ویب ڈیسک) ڈیبی کی باقیات تین ریاستی علاقوں سے ٹکرا گئیں ہیں۔باقیات ریاستوں میں شدید بارش اور آندھی بھی ساتھ لائی ۔جس سے نظام درہم برہم ہو گیا اور درخت اکھڑ گئے، بجلی کی تاریں گر گئیں اور کھڑی گاڑیوں کو نقصان ہوا۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے گورنر نیویارک نے کیتھی ہوکل نے ریاست بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے کیونکہ نیویارک کے بیشتر علاقوں میں سیلابی وارننگز نافذ ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنمنٹ تہیشا وے نے بھی شام 6 بجے سے نیو جرسی کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا۔اطلاعات کے مطابق مین ہٹن میں ان ووڈ میں تعمیراتی لفٹ کو حادثہ رونما ہوا ہے لیکن کسی  جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔امدادی رضا کار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔واقعہ سے قبل ہوائیں لفٹ کو چاروں طرف سے اڑاتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ تیز ہواؤں اور شدید بارش کے باعث درخت اکھڑ گئے اور بجلی کی تاریں بھی گر گئیں۔اطلاعات کے مطابق  پیرامس، نیو جرسی سے لےکر ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی اور برونکس تک تمام سائز کے درخت  اکھڑ کر سٹرکوں پر گر  گئے ہیں۔ جس سے گھروں اور کاروں کو نقصان پہنچا ہے۔وائٹ اسٹون کوئنز میں ایک بڑا درخت گر گیا ۔ جیسے ہی درخت گرا تو بجلی کی تاروں میں آگ لگ گئی۔ہلزڈیل نیو جرسی میں درخت گرنے سےپیئرمونٹ ایونیو سے کنڈرکامیک سڑک بلاک ہو گئی۔ہواؤں نے نیویارک شہر کے ارد گرد درختوں کو کو اکھاڑ کر رکھ دیا ہے۔موشولو پارک وے ، اوبرنڈیل، کوئنز اور کروٹونا پارک کے قریب درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے شدید موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے باہر  نکلنےسے گریز کریں ۔میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ ہم نیویارک والوں سے کہہ رہے ہیں، اگر آپ کو باہر نہیں ہونا ہے تو باہر نہ جائیں۔لوگ خاص طور پر روڈ ویز کا رخ نہ کریں۔ ہمیں پورے ہفتے کے دوران ہائی ویز پر کئی  لوگوں کوریسکیو کرنا پڑا۔ریاست سے باہر کے سینکڑوں یوٹیلیٹی ورکرز جمعہ کی صبح شمالی مضافاتی علاقوں میں پہنچے تاکہ بحالی کے کام کیے جاسکیں کیونکہ کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔ ورکرز کھمبے،ٹوٹے ہوئے آلات اور کھمبوں کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن گرے ہوئے  بڑے بڑے درخت وزنی ہونے کی وجہ سے بجلی کی لائنوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق  نیو یارک شہر میں سب ویز ٹھیک چل رہے ہیں لیکن ایم ٹی اے نے پلوں پر 3 بجے سے خالی ٹریکٹر ٹریلرز پر پابندی لگا دی ہے۔ جمعہ سے ہفتہ کی صبح تک ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کچھ گراؤنڈ اسٹاپ، تاخیر اور پروازیں منسوخ ہوسکتی ہیں ۔روانگی سے پہلے اپنے کیریئر سے چیک کریں۔نیو جرسی ٹرانزٹ۔ہیکیٹس ٹاؤن اور سمٹ کے درمیان مورس اور ایسیکس لائن پر ریل سروس بدستور معطل ہے اور گلیڈ سٹون اور سمٹ کے درمیان گلیڈ اسٹون برانچ، مڈ ٹاؤن ڈائریکٹ سروس جبکہ عملہ اوور ہیڈ تاروں کی مرمت کر رہا ہے۔ سمٹ اور ہوبوکن کے درمیان محدود ریل سروس چل رہی ہے۔میٹرو نارتھ۔ گرے ہوئے درختوں کی وجہ سے کرسٹ ووڈ اور وائٹ پلینز کے درمیان ہارلیم لائن سروس عارضی طور پر معطل ہے۔ایل آئی آر آر۔لوکسٹ ویلی کے قریب اویسٹر بے برانچ پر پٹریوں کے ساتھ گرے ہوئے درخت کو ہٹا دیا گیا ہے، اور ٹرین کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ہوائی اڈے۔قامی ہوائی اڈے موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا کر رہے ہیں۔رات 9 بجے تک لاگارڈیا میں 227 پروازیں منسوخ، نیویارک میں 174 اورجے ایف کے میں 173 منسوخ ہو گئیں۔ تینوں ہوائی اڈوں پر اوسطاً 2 گھنٹے کی پروازوں میں تاخیر ہو رہی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.