vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیویارک میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کا حسینہ واجد کے خلاف احتجاج

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز جیکسن ہائیٹس ڈائیورسٹی پلازہ پر بنگلہ دیشی کمیونٹی نے بنگلہ دیش کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف تحریک کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔مظاہرین جیکسن ہائٹس ڈائیورسٹی پلازہ پر شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کی 15 سالہ حکومت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کرنے اور ان کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

مظاہرین نے  ہاتھوں میں بنگلہ دیشی پرچم اٹھا رکھے تھے اور شہداء کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔شرکاء نے حکومت کے ظلم و ستم کا شکار ہونے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔اس دوران شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے مقررین نے اپنی تقاریر میں حکومت کے مظالم، طلباء، سیاسی کارکنان، اور سول سوسائٹی کے محبین کے قتل،اغوا، گمشدگی،آزادی اظہار،میڈیا، اور سوشل میڈیا پر پابندیوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے حکومت پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات بھی لگائے۔شرکاء نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو فاشسٹ قرار دیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بنگلہ دیش میں جمہوری حکومت کو بحال کیا جائے اور آئین کے مطابق عوامی حکومت کو موقع دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.