vosa.tv
Voice of South Asia!

مئیر ایرک ایڈمز اور کمپٹرولر بریڈ لینڈر کے ایک دوسرے پر زبانی وار

0

نیویارک(ویب ڈیسک)کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے آئندہ مئیر کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کررکھا ہے اور مئیر ایڈمز کو چیلنج دیا ہے  کیونکہ مئیر نیویارک سٹی کے انتخابات کو ایک سال کا عرصہ باقی ہے تو اس دوران سرگرمیاں شروع ہو گی ہیں۔فی الحال کمپٹرولر بریڈ لینڈرمئیر کے انتخابات کی  دوڑ میں شامل ہونے والے واحد شہری ہیں۔مئیرایڈمز نے  ہفتے کو لینڈر کے اعلان کو یہ کہتے ہوئے مخاطب کیا کہ عہدیداروں کو میئر کا انتخاب لڑنے کے بجائے صدارتی انتخابات پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔میرے خیال میں ہمیں نائب صدرکملا ہیرس کو منتخب کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور میں اسی پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ جب وہ اس کی اہمیت کو دیکھ لیں گے تو وہ میرے ساتھ شامل ہو جائے گا۔ایڈمز کا کہنا تھا کہ مقابلے کا وقت آئے گا تو اسے دیکھ لیا جائے گا۔مئیر ایڈمز کے بیان کے بعد لینڈر نے تبصرہ کیا ہے۔لینڈرز نے ٹی وی شو کے دوران کہا کہ وہ میئر کی دوڑ پر اپنی نگاہیں قائم کرتے ہوئے نائب صدر ہیرس کی حمایت پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اعلان کے ایک گھنٹے بعد ہی  کملا ہیرس  کی توثیق کردی تھی جبکہ میئر ایڈمز نے ہر نیوز شو پر کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ وہ ان کی حمایت کر سکتے ہیں۔لینڈر نے کہا کہ  مجھے خوشی ہے کہ وہ کملا ہیرس کی حمایت کرنے کے لیے آئے ہیں۔لینڈر نے مزید کہا کہ شہر کو بہتر طریقے سے چلانا بھی ممکن ہے اور میئر کا انتخاب بھی یہی ہوگا۔ نیویارک کے لوگ جو چاہتے ہیں وہ ایک محفوظ زیادہ سستی رہائش ہو ،شہر کو بہتر طریقے سے چلایا جائے اور یہ میئر کا کام ہے اور وہ اسے پورا نہیں کر رہے ہیں۔مئیر اپنا کام ٹھیک طریقے نہیں کررہے اگر وہ ٹھیک کام کرتے تو میں نہ بولتا ۔انہوں نے کہا کہ میں کملا ہیرس کے لیے مہم چلاؤں گا اور ساتھ ایک بہتر شہر کے لیے ایک وژن بھی پیش کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.