نیویارک پولیس کے چاقو گینگ کی تلاش میں چھاپے
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں ہفتہ کی دیر چاقو گینگ کے حملہ آوروں نے راہ چلتے ہوئے4افراد کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔زخمی ہونے والے چاروں افراد کو علیحدہ علیحدہ ہدف بنایا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا ہے۔حملہ اوروں نے 100 اسٹریٹ اور 37 ویں ایونیو کے قریب کارروائیاں کی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کے ٹھکانوں پر کارروائیاں جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان شکنجے میں ہوں گے۔اتوار کو کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔