امریکا میں ویک اینڈ پر سفری ریکارڈ ٹوٹ گئے،ائیر لائنز،ٹرانسپورٹیشن کے وارے نیارے
امریکی ہوائی اڈوں پر30لاکھ افراد کی اسکریننگ،5ملین سے زائد افراد کا ٹرینوں اور بسوں سے سفر
نیویارک(ویب ڈیسک) امریکا میں طویل ویک اینڈ مکمل ہونے کے بعد شہری واپس کام کاج کی طرف لوٹ آئے ہیں ۔لوگوں نے ویک اینڈ فیملی کے ساتھ بھرپور منایا ۔تعطیلات کے اختتام پر گھر یا دفاتر جارہے ہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔لاکھوں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں جو دفاتر ،کاروبار ودیگر ضروری کاموں کی طرف لوٹ آئے یا گھروں کو گئے۔اتوار کو امریکا کی سڑکوں اور رن وے پر ریکارڈ قائم ہوا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ سفر کا سب سے بڑا دن تھا جب امریکی ہوائی اڈوں پر 30 لاکھ سے زائد مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے ۔ایئر لائن انڈسٹری نے اس سال دوبارہ ترقی کی ہے اور لاکھوں لوگوں نے ائیر لائنز سے سفر کیا ہے ۔واضح رہے کہ امریکن ایئرلائنز نے بھی پیش گوئی کی تھی کہ اتوار کا دن موسم گرما کا سب سے مصروف دن ہوگا، جس میں 6,500 سے زائد پروازوں اڑان بھریں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ 71 ملین افراد تعطیل کے بعد ہفتے کے آخر میں 50 میل یا اس سے زائد کا سفر کیا ۔موجودہ سفری ہندسے نے کرونا وباء سےپہلے قائم ہونے والے ریکارڈ کو توڑا ہے ۔