vosa.tv
Voice of South Asia!

 ریاض اور مصر کے شمالی ساحلی شہر العلمین کے لیے پہلی پرواز کا آغاز

0

 سعودی عرب اور مشرق وسطی میں سب سے لوکاسٹ ایئرلائن ’فلائی ناس‘ کی گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی پرواز کے موقع پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں فلائی ناس اور ریاض ایئرپورٹ کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی جس کے بعد پہلی براہ راست پرواز سے سفر کرنے والوں کو شاندار انداز میں رخصت کیا گیا مصر کے شمالی ساحلی شہر العلمین پہنچنے پر طیارے کا روایتی ویلکم ہوا اور ایئرپورٹ پر مسافروں کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر اسکندریہ میں سعودی قونصل جنرل اور العلمین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر مزيد الهويشانو،فلائی ناس کے اعلی عہدیداروں اور کارکنان کی موجودگی میں ایک تقریب منعقد کی گئی فلائی ناس اس وقت مصر کے لیے ہفتے میں120سے زیادہ براہ راست پروازیں  چلا رہا ہے۔ فلائی ناس کی پروازیں سعودی عرب کے پانچ شہروں ریاض،جدہ، دمام، مدینہ منورہ اور العلا سے مصر کے پانچ شہروں قاہرہ، سوھاج، شرم الشیخ، الغردقہ اور العلمین کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.