نیویارک سٹی میں یوم آزادی کا سب سے بڑا جشن،اہم سڑکوں کی بندش
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک سٹی میں یوم آزادی کا سب سے بڑا جشن منایا جایا جائے گا اور حکام نے 4 جولائی کو آتش بازی کا بندوبست کیا ہے ۔آتش بازی کا شو دریائے ہڈسن پر ہو گا جو نیویارک کے مقررہ وقت رات 8 بجے شروع ہوگا۔ جمعرات کو مین ہٹن میں اہم سڑکوں اور گلیوں کو سالانہ آتش بازی کے جشن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔جس کی فہرست حکام نے جاری کردی ہے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مندرجہ زیل سڑکیں اور گلیاں بند ہوں گی
01۔جو ڈی میگیو ہائی وے۔ ویسٹ سائڈ ہائی وے۔ویسٹ اسٹریٹ۔ 12 ویں ایونیو۔ اسپرنگ اسٹریٹ اور ویسٹ 46 ویں اسٹریٹ کے درمیان 11 ویں ایونیو کی بند ش ہو گی۔
02۔کلارکسن اسٹریٹ کے درمیان واقع ویسٹ اسٹریٹ اور گرین وچ اسٹریٹ بند ہو گی۔
03۔کرسٹوفر اسٹریٹ کے درمیان واقع ویسٹ اسٹریٹ اور گرین وچ اسٹریٹ بند۔
04۔چارلس اسٹریٹ کے درمیان واقع ویسٹ اسٹریٹ اور واشنگٹن اسٹریٹ کو بند کیا گیا ہے۔
05۔ گرین وچ ا سٹریٹ اور ویسٹ اسٹریٹ کے درمیان واقع 11ویں ویسٹ اسٹریٹ بند ہو گی۔
06۔ویسٹ سٹریٹ اور گرین وچ سٹریٹ کے درمیان واقع 12ویں ویسٹ اسٹریٹ کی بندش ہے۔
07۔ویسٹ اسٹریٹ۔11ویں ایونیو اور واشنگٹن اسٹریٹ کے درمیان واقع 13ویں ویسٹ ا سٹریٹ بند۔
08۔ویسٹ اسٹریٹ۔11ویں ایونیو اور 10ویں ایونیو کے درمیان واقع15ویں ویسٹ 15اسٹریٹ بند ہوگی۔
09۔ویسٹ اسٹریٹ11ویں ایونیو اور 10ویں ایونیو کے درمیان ویسٹ 17ویں ا سٹریٹ بند ہے۔
10۔ویسٹ ا سٹریٹ۔11ویں ایونیو اور 10ویں ایونیو کے درمیان ویسٹ 20ویں اسٹریٹ کی بندش۔
11۔ویسٹ سٹریٹ۔12ویں ایونیو اور 10ویں ایونیو کے درمیان واقع ویسٹ 22ویں ا سٹریٹ بند۔
12۔ویسٹ سٹریٹ۔12ویں ایونیو اور 11ویں ایونیو کے درمیان واقع ویسٹ 24ویں ا سٹریٹ کی بندش۔
13۔ویسٹ سٹریٹ۔12ویں ایونیو اور 11ویں ایونیو کے درمیان واقع ویسٹ 26ویں اسٹریٹ بند۔
14۔ویسٹ سٹریٹ۔12ویں ایونیو اور 10ویں ایونیو کے درمیان واقع ویسٹ 29ویں ا سٹریٹ بند۔
15۔ویسٹ سٹریٹ۔12ویں ایونیو اور 11ویں ایونیو کے درمیان ویسٹ 34ویں ا سٹریٹ بند ہو گی ۔
16۔ویسٹ سٹریٹ۔12ویں ایونیو اور 10ویں ایونیو کے درمیان ویسٹ 40ویں ا سٹریٹ بند
17۔ویسٹ سٹریٹ۔12ویں ایونیو اور 11ویں ایونیو کے درمیان واقع ویسٹ 41ویں ا سٹریٹ کی بندش۔
18۔ویسٹ سٹریٹ۔12ویں ایونیو اور 11ویں ایونیو کے درمیان ویسٹ 44ویں ا سٹریٹ کی بندش
19۔ویسٹ 22ویں ا سٹریٹ اور ویسٹ 46ویں اسٹریٹ کے درمیان واقع 11ویں ایونیو کو بند کیا گیا
مین ہٹن میں آتش بازی کے شو دیکھنے کے لیے عوام کی سہولت کے لیے نیچے درج زیل سڑکیں اور گلیاں عوام کے کھلی رکھی ہیں۔
01۔ویسٹ 40 ویں اسٹریٹ اور 11 ویں ایونیو
02۔ویسٹ 29 ویں اسٹریٹ اور 11 ویں ایونیو
03۔ویسٹ 12 ویں اسٹریٹ اور واشنگٹن اسٹریٹ
04۔ویسٹ 11 ویں اسٹریٹ اور واشنگٹن اسٹریٹ
05۔کرسٹوفر اسٹریٹ اور واشنگٹن اسٹریٹ
نیویارک سٹی کے حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ لان میں کرسیاں، کمبل، خیمے، چھتری، بڑے بیگ، ڈرون یا کیمرے، کسی بھی قسم کا اسلحہ، غیر قانونی مادے، الکوحل والے مشروبات، شیشے کے کسی بھی قسم کی بوتلیں،نوکیلی اشیاء اپنے ساتھ نہ لائیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے غیر قانونی کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔