نیویاک پولیس کوکیتھولک چرچ کے مجسمے کا سرقلم کرنے والے ملزم کی تلاش
کوئنز(ویب ڈیسک)کوئنز میں ایک شخص نے کیتھولک چرچ کے مجسمے کا سر قلم کردیا اور پھر سڑک پر پھینک دیا۔انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کا آغاز شروع کردیا ۔ مجسمہ فلشنگ میں چرچ آف ہولی فیملی کے باہر لگا ہوا تھا۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص ٹیکسی رات کے وقت باہر نکلا اورمجسمے کی طرف گیا ۔اس دوران وہ اپنا جوتا اتارنے کے لیے رک جاتا ہے۔پھر وہ مجسمے کے سامنے جاتا ہے اور سینٹ جوزف کے چہرے کو مارنا شروع کرتا ہے پھر دوسرے مجسمے پر حملہ کرتا ہے جسے ماں کہا جاتا ہے۔جس کے بعد یسوع کے بچے کے چہرے پر حملہ ہوتا ہے کرتا ہے۔حملہ آور بچے والے مجسمے کا سرقلم کردیتا ہے اسے سڑک پر پھینک دیتا ہے ۔پولیس نے شکایت ملنے پر کارروائی شروع کردی ہے اور ملزم کی تصویر جاری کی ہے۔چرچ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چرچ پر دوبارہ حملہ ہوا ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس لڑکے کے لیےدعا کرتے ہیں، اور ہم چاہتے ہیں کہ انصاف ملے اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ایسا کرنے والے کی دماغی کیفیت درست نہیں لگتی ۔