نیویارک:بروکلین میں پاکستانی امریکن کے اڈلٹ ڈے کئیر اور اڈلٹ ہوم کئیر دفاترسیل
چھاپے کے دوران بزنس کی مالکن خاتون کو گرفتار کیے جانےکی اطلاعات،دیگر اہم گرفتاریاں متوقع
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی وفاقی ادارے نے نیو یارک کے علاقے بروکلین میں واقع پاکستانی امریکن کے اڈلٹ ڈے کئیر اور اڈلٹ ہوم کئیر کے دفاتر پر چھاپہ مار کر تمام ریکارڈ اودفاتر سیل کر دئیے۔پاکستانی امریکن کے اڈلٹ ڈے کئیر اور اڈلٹ ہوم کئیر کے دفاتر نیو یارک کے مختلف علاقوں میں قائم ہیں، ذرائع کے مطابق امریکی وفاقی ادارے نے یہ کارروائی کئی ملین ڈالرز کے فراڈ کی بنیاد پر کی ہے۔بزنس کی خاتون مالکن کوگرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔اسکینڈل میں ملوث خود ساختہ کمیونٹی لیڈر کے بارے بتایا جاتا ہے کہ وہ آئے دن نہ صرف انکے دفاتر پر مختلف تقریبات کرتے نظر آئے ہیں بلکہ بزنس کو ملنے والے کچھ چیکس کو بزنس اکاونٹ میں جمع کروائے بغیر کیش کروانے میں بھی ملوث ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ملوث تمام افرادکی گرفتاریوں کے بعد باقاعدہ پریس ریلیز جاری کرے گا۔