مجلس پاکستان کے مرکزی صدر رانا عبد الرؤف کی پر وقار عید ملن پارٹی
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں مجلس پاکستان کے مرکزی صدر رانا عبد الرؤف کی جانب سے پر وقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی افراد نے بھر پور شرکت کرکے عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔تقریب کے میزبان رانا عبد الرؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ دیار غیر میں عید جیسے پر مسرت موقعے پر لوگوں میں خوشیاں بانٹی جائیں عید الضحٰی مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے آج ہمیں عید قربان پر جھوٹ ، منافقت ، غیبت ، کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہوگا یوتھ فورم کے صدر ابراهيم جٹ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دیار غیر میں ہمیں اپنے قومی اور مذہبی تہوار جوش و جذبے کے ساتھ منانے چاہیے تاکہ ہماری نئی نسل کو پاکستان اور اسلام کے کلچر سے روشناس کروایا جاسکے تقریب سے سردار عبد الرشید،انجینئر محمد شفیق اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے عیدالاضحٰی کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔