vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں تارکینِ وطن کی نوجوان نسل میں ڈاکٹربننے کا رجحان بڑھ گیا

0

نیوجرسی: ( بیورو رپورٹ)کیئر پوائنٹ  ہیلتھ کے   سالانہ  گریجو یشن  پروگرام 2024 کی   رونقوں  سے  بھرپور  تقریب  نیوجرسی کے  مقامی   ہال  میں  منعقد  ہوئی  ۔ سی  پی ایچ  کے  زیرِ انتظام کرائسٹ   ہاسپیٹل،  بیونے  میڈیکل سینٹراور  ہوبوکن  یونیورسٹی  میڈیکل  سینٹرشعبہِ طِب  میں   نمایاں مقام رکھتی ہے  ۔ سالانہ  تقریب میں  گریجو یشن مکمل  کرنے والے  طلباء،  مختلف  فیکلٹی کے  سربراہان ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈکس اور نرسنگ اسٹاف   کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ جی ایم سی  ڈیپارٹمنٹ کی منیجر  صباء نذیر نے تقریب  کی میزبانی  کی، مہمانوں کا  فرداً فرداً تعارف  کروایا، انھیں خوش آمدید  کہا اورخیر مقدم کیا۔گریجو یشن پروگرام کا سلسلہ آگے  بڑھا تو  صبا ء نذیر نے  میڈیکل  سائنس    کے شعبے میں  منفرد  پہچان  رکھنے  والے  ڈاکٹر زبیر  کا تفصیلی  تعارف مہمانوں کے سامنے  پیش کیا۔

آئندہ 10 سال ڈاکٹروں  کی کمی  رہے گی، ڈاکٹر زبیر

ڈاکٹر زبیر   بیونے  میڈیکل سینٹر  میں بطور چیف ہاسپیٹل  ایگزیکٹیواور ایسو سی ایٹ پروگرام ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات انجام  دے رہے ہیں ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زبیر نے   تمام  گریجویٹس کو مبارکباد دی اور ان  کے  شاندار مستقبل کے لیے  نیک خواہشات کا  اظہار کیا۔ انھوں نے  تقریب  کے انعقاد کو یقینی  بنانے کے لیے  تمام فیکلٹی ممبران اور ڈاکٹروں سے ان کے تعاون اور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔آج کا دن  بہت اہمیت کا حامل ہے، کورونا وباء  کے دوران اور اس کے بعد  حالات بہت بد ل گئے ہیں،  اگلے دس سال میں   میڈکل سائنس  میں  اگلے دس سالوں  میں ڈاکٹر وں  کی   بہت کمی کا سامنا رہے گا،  ہم سب کی زمہ داری ہے  کہ    جس قدر ممکن ہو  آگے بڑھ کراپنی پیشہ ورانہ زمہ دارانہ   نبھاتے   چلے جائیں ۔اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی۔  اِن سائٹ   کے  بانی اور  چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر جواد شاہ  نے   خطاب  کرتے ہوئے  اپنی زندگی کے  مختلف تجربات   بیان کیے ۔ان کا کہنا تھا کہ  بطور  ڈاکٹر   ہم پر  بہت  بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ  مریضوں اور ان کے تیماداروں  کا جو بھروسہ  ہم پر قائم  ہے  اسے کبھی ٹھیس   نہ پہنچنے دیں ۔

ڈاکٹر  جواد شاہ نے  نوجوان گریجو یٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ   انسانی  زندگی   بہت  سستی  ہوگئی ہے،، آپ کو  اس پیشہ ورانہ  زندگی میں  آگے  بڑھنےاورترقی  کے بہت مواقع ملیں گے  لیکن   کبھی کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں  جو  طبی اخلاقیات کے  خلاف ہو۔بعد ازاں  صباء نذیر نے کرائسٹ  ہاسپیٹل  میں  فیملی میڈیسن  ریذی ڈینسی  کے پروگرام ڈائریکٹر اور بیونے میڈیکل سینٹر میں  ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجو کیشن  ڈاکٹر سمپنی ڈِس  کا تعارف    پیش کرتے ہوئے انھیں طبی خدمات پر خراجِ تحسین پیش  کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سمپنی ڈِس   نے شرکاء سے  خطاب میں  اپنی  تعلیمی   کیریئر  سے لے کر  پروفیشنل لائف  پر روشنی ڈالی،  مختلف  تجربات شیئر کیے ۔گریجو ایشن پروگرام  کا سلسلہ   مزید آگے بڑھا توڈاکٹر جواد شاہ نے  کیئر پوائنٹ  ہیلتھ کے زیر انتظام  کرائسٹ   ہاسپیٹل،  بیونے  میڈیکل سینٹراور  ہوبوکن  یونیورسٹی  میڈیکل  سینٹر میں جنرل سرجری، گیسٹرو اینٹرولوجی، ٹرانزیشنل ایئر اور انٹر نل میڈیسن  سمیت دیگر مختلف    فیکلٹی کے پروگرام ڈائریکٹرز اور سربراہان کی  خدمات کو سراہا  گیااور  انھیں  تعریفی  سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے ۔ بعد ازاں  ڈاکٹر زبیر نے   ڈاکٹر جواد شاہ کو   گلدستہ پیش کیا۔کیئر  پوائنٹ  ہیلتھ  کے سالانہ  گریجو یشن  پروگرام کی تقریب میں  شریک   میڈیکل سائنس کی دنیا میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین  نے بھی   شرکاء سے  خطاب کیا۔  مقررین نے   شعبہِ صحت کو  درپیش  مسائل اور  مختلف  چیلنجز پر روشنی ڈالی ۔ماہرین ِ صحت نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس  پیشے کی اہمیت کو سمجھیں  ، اپنی  زمہ داریوں کو یاد  رکھیں اور  فرائض کی ادائیگی میں کبھی  بھی کسی قسم کا سمجھوتا نہ کریں۔گریجو یشن  پروگرا م میں    پاکستانی، انڈین، بنگلہ دیشی ، فلسطینی اور ممالک سے  تعلق رکھنے والے   تارکینِ وطن کے  بچوں کو ا ن کے گریجو ایشن  مکمل ہونے پر  اسناد تقسیم کی گئیں تو ان کے چہرے خوشی سے  کھل اٹھے۔آخر میں ڈاکٹر زبیر نے  صباء نذیر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں  خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.