گورنر نیویارک نے ماسک کے استعمال پر پابندی لگانے کا عندیہ دیدیا
سب وئے اسٹیشن اور عوامی مقامات پر لوگ چہروں پر ماسک نہیں لگاسکیں گے ،فیصلہ نفرت انگیز جرائم کے خاتمہ کے لیے کیا گیا ہے
نیویارک(ویب ڈیسک)گورنر نیویارک کیتھی ہوچل نے نیویارک کے سب وئے اسٹیشن اور عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک کے استعمال پر پابندی لگانے پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ان افراد کو روکنے کی کوشش کا حصہ ہے جو سام دشمن کارروائیوں کا ارتکاب کرتے ہوئے اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہوچل کے مطابق اس میں صحت، ثقافتی یا مذہبی وجوہات کی بنا پر چھوٹ شامل ہوگی۔وہ فی الحال اس اقدام کے بارے میں قانون سازوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا ایک گروپ چہرے کے ماسک پہنے،لوگوں کو خوفزدہ کررہا ہے اور حملے ہورہے ہیں یہ عمل قابل برداشت نہیں ہے ہمارے شہر میں نفرت کی گنجائش نہیں ہے ۔گورنر نے کہا کہ یہود دشمنی میں لوگ آگے نکل گئے ہیں ہٹلر کے نعرے لگا رہے ہیں کہ اس نے یہودیوں کا صفایا کیا ۔ہم اپنے شہر میں ایسا نہیں ہونے دیں گے