vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کو جرائم پیشہ اورگمشدہ افراد کو تلاش میں معاونت درکار

0

نیو یارک پولیس شہر میں بڑھتے جرائم پر قابو پانے کیلئے متحرک ہوگئی ، ملزمان کی تلاش اور شناخت کیلیے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 46 کی حدود میں ایکھو پلیس اورایسٹ ٹریمونٹ ایوینیو پر ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ تھانہ نمبر 84 کی حدود میں نامعلوم افراد کا ایک گروپ 145 ہکس اسٹریٹ پر واقع رہائشی عمارت کے اندر داخل ہوااور مجرمانہ حرکتیں کیں اور فرار ہوگئے، واقعے کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرہ میں محفوظ ہوگئی۔  تھانہ نمبر 73 کی حدود میں 335 سٹر ایوینیو پر ایک نامعلوم خاتون 35 سالہ شخص اور 19 سالہ لڑکی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئی۔ تھانہ نمبر 67 کی حدود میں 123 لینڈین بولیورڈ کے اندر دو نا معلوم افراد نے 17 سالہ لڑکے پر حملہ کیا اور بھاگ  بکلے ۔ دوسری طرف تھانہ نمبر 67 کا عملہ 15 سالہ گمشدہ لڑکی کو اور تھانہ نمبر 46 کا عملہ 67 سالہ گمشدہ خاتون کو تلاش کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.