130 سالہ معمر خاتون کاحج کیلئے سعودی عرب پہنچنے پر والہانہ استقبال
الجزائر کی 130 سالہ معمر خاتون حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی سعودی حکام نے خاتون کا استقبال کیا۔الجزائر کی 130 سالہ معمر خاتون سرہدہ سیتی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچی تو جدہ ائیرپورٹ پر سعودی حکام نے استقبال کیا انہیں ہار پہنایا جبکہ سرہدہ سیتی نے سعودی قیادت اور سعودی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے حج کی سعادت کے لیے منتخب کیا ہے