کشمیری امریکن کاروباری شخصیات کی میرپور چیمبر آف کامرس آمد
میرپور آزاد کشمیر/ویب ڈیسک : نیویارک سے آئے ہوئے کاروباری و سماجی شخصیت امتیاز احمد اور راشد حنیف نے میر پور آزاد کشمیر چیمبرآف کامرس کے صدر صابر حسین شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں میر پور آزاد کشمیر میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور صنعتوں کے قیام پر گفت و شنید ہوئی اور کئی تجاویز اور مشوروں کا تبادلہ کیا گیا۔ امتیاز احمد اور راشد حنیف نے اوور سیز کمیونٹی کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پرآزاد کشمیر چیمبرآف کامرس کے صدر صابر حسین شاہ نے نیویارک سے آئے ہوئے دونوں مہمانوں کی آمد کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے کہا کہ اوورسیز میں کشمیری امریکن کمیونٹی کشمیر کا اثاثہ اور کشمیری معشیت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر مہمانوں کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔